بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے فرانس كی سركاری خبررساں ايجنسی "AFP" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بريس ہورٹفو نے ۲۴ ستمبر بروز جمعہ كو فرانس كی مسلم كونسل "CFCM" كے سربراہ "محمد موسوی" كے نام اپنے ايك خط میں اسٹرسبورگ میں بعض نامعلوم افراد كی طرف سے مسلمانوں كی قبروں كی بے احترامی كی مذمت كی ہے۔
فرانس كے وزير داخلہ نے اپنے اس خط میں اس غير انسانی اقدام پر گہرے افسوس كا اظہار كرتے ہوئے وعدہ ديا ہے كہ وہ ان اہانت كرنے والے افراد كو گرفتار كرنے كے لئے تمام وسائل سے استفادہ كریں گے۔
661966