بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصری روزنامہ "الشروق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اطالوی مسلمان اقليت يونين نے اٹلی كے شمال كی شدت پسند پارٹی كے اراكين كی جانب سے مسلمانوں كے ساتھ امتيازی سلوك روا ركھنے پر اعتراض كرتے ہوئے اطالوی صدر كے "جيور جيو ناپولٹيانو" كے نام اپنے ايك پيغام میں لكھا ہے كہ آپ ايك صدر كے عنوان سے قانون كے نفاز كے ضامن ہیں ليكن آج كل اٹلی كے شمالی علاقوں میں مسلمانوں كی دينی آزادی اور كرامت كی اہانت كی جا رہی ہے۔
اس پيغام میں بعض مقامی حكام كے غير ذمہ دارانہ بيانات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے تحرير كيا گيا ہے كہ اٹلی كے شمالی علاقوں كے مسلمان اپنے دينی اعمال كو انجام دينے سے محروم ہیں۔
662240