مصر كے قبطی كليسا كے قائد كی قرآن مخالف بيانات كی مذمت

IQNA

مصر كے قبطی كليسا كے قائد كی قرآن مخالف بيانات كی مذمت

سياسی گروپ: مصر كے قبطی كليسا كے قائد نے اس ملك كے ايك پادری كے قرآن مخالف بيانات كی مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "المصری اليوم" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پادری "شنودہ سوم" نے مصر كے دينی اور سياسی قائدين سے ملاقات كے دوران پادری "الانبا بيشوی" كے بيانات كے منفی اثرات كو كم كرنے كی كوشش كی ہے۔
اس كے علاوہ مصر كے اسلامی امور كی سپريم كونسل نے ۲۵ ستمبر كو اس موضوع كا جائزہ لينے كے لئے ايك ہنگامی میٹنگ كی ہے۔
مصر كے مسلمان وكلاء كی يونين نے كہا ہے كہ وہ اس پادری كے خلاف اسلامی مقدسات كی توہين كا كيس كرنے كا اراہ ركھتی ہے۔
662386