نيويارك میں ايرانی صدر كی تقرير نے دشمن كو خوفزدہ كر ديا ہے: آيت اللہ العظمی نوری ہمدانی

IQNA

نيويارك میں ايرانی صدر كی تقرير نے دشمن كو خوفزدہ كر ديا ہے: آيت اللہ العظمی نوری ہمدانی

سياسی گروپ: آيت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے نيويارك میں ايرانی صدر كے دورے كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اقوام متحدہ میں ايرانی صدر كی تقارير اور انٹرويوز اسلامی جمہوریہ ايران كی مضبوط ڈپلوميسی كا نتيجہ ہے اور اس سے دشمن میں خوف و ہراس پھيل گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے ۲۶ ستمبر كو سپاہ پاسداران اور پوليس كے افسروں سے ملاقات كے دوران كيا ہے كہ مسلمانوں كو ہميشہ عزت، اقتدار اور قدرت مند ہونے كی كوشش كرنی چاہیے اور اس كی بنا پر قدم اٹھانا چاہیےے تاكہ امت اسلام كی عزت و عظمت ہميشہ محفوظ رہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ايمان كامل، انسان كو شجاع بنا ديتا ہے اور اسلام میں عل سيكھنے كے لئے كسی حدبندی كی قيد نہیں ہے اور ہر كوئی ہر جگہ پر علم كے حصول كے لئے جا سكتا ہے۔
انہوں نے آخر میں اسلامی نظام كی قدرت اور طاقت كو وحدت كا مرہون منت قرار ديتے ہوئے قرآن كريم كی آيت "واعتصموا بحبل اللہ جميعاً ولا تفرقوا" كی طرف اشارہ كرتے ہوئے ملك كے اندر وحدت و اتحاد كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
663312