علماء كو اسلامی تفكر كی ترويج كی ضرورت پر زور دينا چاہیے: ملائيشيا كے سابق وزير اعظم

IQNA

علماء كو اسلامی تفكر كی ترويج كی ضرورت پر زور دينا چاہیے: ملائيشيا كے سابق وزير اعظم

سياسی گروپ: ملائيشيا كے سابق وزير اعظم "مہاتير محمد" نے مسلمان علماء سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ عالمی صورت حال كو بہتر بنانے كے لئے اسلامی تفكر كی ترويج كی ضرورت پر زور دیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ملائيشيا كی خبررساں ايجنسی "BARNAMA" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مہاتير محمد نے ايك پروگرام میں اس بات پر زور ديا ہے كہ مغربی غلط افكار كا مقابلہ كرنے كے لئے مسلمان علماء كو چاہیے كہ وہ اسلامی تفكر كی ترويج كے لئے جديد وسائل اور طريقوں سے استفادہ كریں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس وقت موجودہ دنيا مغربی عقائد اور افكار میں محدود ہونے كی صورت حال میں كئی اخلاقی، سماجی، سياسی اور اقتصادی بحرانوں سے دوچار ہے كيونكہ ان مغربی عقائد اور افكار كی كئی بنياد نہیں ہے۔
662793