بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصری روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پادری "شنودہ سوم" نے ۲۶ ستمبر كو مصر كے ايك ٹی وی كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا كہ مجھے اس بات كا انتہائی دكھ اور افسوس ہوا ہے كہ اس پادری كے بيانات سے مسلمانوں كے جذبات كو ٹھيس پہنچی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ مختلف اديان كے پيروكاروں كے دينی اعتقادات كے بارے میں بحث وگفتگو كرنا ايك ریڈيو لائن ہے كہ جس سے تجاوز نہیں كرنا چاہیے اور اس قسم كے بيانات شائستہ نہیں ہیں تاہم میڈيا كو اس مسئلے كو ہوا نہیں دينی چاہیے۔
663555