بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے اس ملك كی سركاری خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ محسن بلال نے دمشق میں ايك بين الاقوامی سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ عربی میڈيا كی ايك اہم ذمہ داری دنيائے عرب كے مسائل كا ايسے حالات میں دفاع كرنا ہے كہ جب ہر طرف سے چيلنجز اور مسائل كا سامنا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ عربی میڈيا پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے كہ وہ مسئلہ فلسطين كا دفاع كرئے اور دنيا كا بنيادی اور اہم مسئلہ طور پر اس كا تعارف كروائے۔
محسن بلال نے آخر میں كہا ہے كہ اسرائيل نے تمام بين الاقوامی قوانين اور معاہدوں كو روند ڈالا ہے حتی كہ آسمانی اديان كی تعليمات پر بھی توجہ نہیں ديتا ہے۔
664821