آٹھ سالہ جنگ میں فتح وكامرانی معجزہ الہی تھا: آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی

IQNA

آٹھ سالہ جنگ میں فتح وكامرانی معجزہ الہی تھا: آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی

سياسی گروپ: آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے ہفتہ دفاع مقدس كی مناسبت سے اپنے ايك پيغام میں اس بات پر زور ديا ہے كہ آٹھ سالہ جنگ میں فتح و كامرانی ايك الہی معجزہ تھا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم نے آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی كے دفتر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس پيغام كا متن كچھ اس طرح ہے۔ بسم اللہ الرحمن الرحيم
سب سے پہلے ہم ہفتہ دفاع مقدس كی مباركباد پيش كرتے ہیں اگر ہم دو نكات كی طرف توجہ دیں تو معلوم ہوتا ہے كہ اس آٹھ سالہ جنگ میں فتح و كامرانی ايك الہی معجزہ تھا۔
پہلا نكتہ یہ كہ آج یہ بات سب پر عياں ہے كہ تمام مغربی حكومتوں بالخصوص، امريكہ، برطانیہ اور اسرائيل نے ہر لحاظ سے صدام كی حمايت كی تھی اور اسے جديد ترين اسلحہ اور ہمارے ٹھكانوں كی دقيق معلومات فراہم كی تھیں۔
دوسرا نكتہ یہ كہ ہم تازہ انقلاب لے كر آتے تھے اور ہر چيز درہم برہم تھی نہ منظم فوج اور نہ ہی خاص اسلحہ تھا اور یہ انقلاب كی خاصيت ہے كيونكہ ہر چيز كو تباہ ہونا چاہیے تھا تاكہ ايك جديد عمارت كی بنياد ركھی جا سكے اور دشمن بھی اس كمزوری سے فائدہ اٹھانا چاہتا تھا ليكن خدا كا ارادہ كچھ اور تھا۔
آٹھ سالہ جنگ كے بعد ہم نے ايك بالشت زمين بھی دشمن كے اختيار میں نہیں دی اور ہم كاميابی سے ہمكنار ہوئے اور امام خمينی(رح) نے آگے رہ كر ملك كی باگ دوڑ سنبھالی اور یہ ايك الہی معجزہ تھا۔
یہاں پر ايك ضروری مطلب یہ ہے كہ پوری دنيا كو معلوم ہے كہ انقلاب كی ترقی كا راز ايمان اور مذہبی اور اسلامی اعتقادات تھا ور اگر یہ نہ ہوتا تو ہم كامياب نہیں ہو سكتے تھے۔
جو چيز آٹھ سالہ جنگ میں كاميابی كا باعث بنی وہ مذہب تھی۔ مورچوں میں دعائے ندبہ، دعائے كميل، يا زہراء(س)، يا مہدی كی صدائیں اور حملے سے پہلے زيارت عاشورا كی تلاوت یہ سب جنگ میں كاميابی كا باعث بنیں اور اس وقت بھی اگر امريكہ اور اسرائيل ايران پر حملہ كرنے سے خوفزدہ ہیں تو وہ كفن باندھے مذہبی جوانوں، رضاكاروں، سپاہ اور فوج كی آمادگی ہے۔
665744