جرمنی میں "وايلڈرز" كی تقرير كے خلاف عوامی مظاہرے كی دعوت

IQNA

جرمنی میں "وايلڈرز" كی تقرير كے خلاف عوامی مظاہرے كی دعوت

سياسی گروپ: برلن كے عيسائی ڈيموكریٹك پارٹی كے سابقہ نمائندے كی جانب سے قرآنی مخالف فلم بنائے "وايلڈرز" كو اسلام كے بارے میں تقرير كرنے كی دعوت كے رد عمل میں جرمنی كی بائیں بازو كی جماعتوں نے عوامی مظاہرے كرنے كی دعوت دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے تركی كے روزنامہ "زمان" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ برلن كی عيسائی ڈيموكریٹك پارٹی كے سابقہ ركن وڈرنھ اسناد كوئيز، نے اسلام مخالف فلم بنانے والے ہالينڈی نمائندے "وايلڈرز" كو دعوت دی ہے كہ وہ تين اكتوبر كو برلن شہر میں آكر "اسلام اور معاشرے میں مسلمانوں كا ضم ہو جانا " كے موضوع پر تقرير كرے جس پر جرمنی كی اعتدال پسند پارٹيوں نے شديد مخالفت كی ہے۔
666510