بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق علی فضل اللہ نے يكم اكتوبر كو بيروت كے جنوبی علاقے ضاحیہ كے نماز جمعہ كے خطبوں میں كہا ہے كہ دشمن اپنے سياسی ہتھكنڈوں كے ذريعے ايران كی علمی ترقيوں كو روكنا چاہتا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ايران كے خلاف مختلف محازوں پر اليكٹرانك جنگ شروع ہو چكی ہے جو ايران كے علمی اور اسلامی تجربہ كی حقيقت كو واضح كرتی ہے اور عالم اسلام اور عرب میں ايران كے علمی تجربات كے منتقل ہونے پر دشمن خوفزدہ ہے۔
667286