عالم اسلام اور عرب میں ايران كے علمی تجربات كے منتقل ہونے پر دشمن ہرساں ہے: علی فضل اللہ

IQNA

عالم اسلام اور عرب میں ايران كے علمی تجربات كے منتقل ہونے پر دشمن ہرساں ہے: علی فضل اللہ

سياسی گروپ: بيروت كے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمين "سيد علی فضل اللہ" نے كہا ہے كہ اسلامی جمہوریہ ايران پر مغرب كا دباؤ اس بات كی عكاسی كرتا ہے كہ عالم اسلام اور عرب میں ايران كے علمی تجربات كے منتقل ہونے پر دشمن خوفزدہ ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق علی فضل اللہ نے يكم اكتوبر كو بيروت كے جنوبی علاقے ضاحیہ كے نماز جمعہ كے خطبوں میں كہا ہے كہ دشمن اپنے سياسی ہتھكنڈوں كے ذريعے ايران كی علمی ترقيوں كو روكنا چاہتا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ايران كے خلاف مختلف محازوں پر اليكٹرانك جنگ شروع ہو چكی ہے جو ايران كے علمی اور اسلامی تجربہ كی حقيقت كو واضح كرتی ہے اور عالم اسلام اور عرب میں ايران كے علمی تجربات كے منتقل ہونے پر دشمن خوفزدہ ہے۔
667286