الجزائر كی اسلامی سپريم كونسل كی جانب سے توہين آميز خاكوں پر مبنی كتاب كی اشاعت كی مذمت

IQNA

الجزائر كی اسلامی سپريم كونسل كی جانب سے توہين آميز خاكوں پر مبنی كتاب كی اشاعت كی مذمت

سياسی گروپ: الجزائر كی اسلامك سپريم كونسل (HCI) نے ۳ اكتوبر كو اپنے ايك بيانیے میں ڈنمارك میں پيغمبر اكرم(ص) كے گستاخانہ خاكوں پر مبنی كتاب "طغيان سكوت" كی اشاعت كی مذمت كیہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے فرانس كی سركاری خبررساں ايجنسی "AFP" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس بيانیے میں آيا ہے كہ الجزائر كی اسلامك سپريم كونسل نے مغربی ممالك میں پيغمبر اكرم(ص) اور اسلامی شعائر كے اہانت آميز خاكوں كی دوبارہ اشاعت كی شديد مذمت كی ہے۔
الجزائر كی اسلامی سپريم كونسل نےمزيد كہا ہے كہ اسلامی مقدسات كی اہانت آميز تصاويركو دوبارہ شائع كرنا بين الاقوامی قوانين اور ہيومن رائٹس كے بنيادی اصول كے خلاف ہے۔
اس سے قبل آيسسكو، OIC نے بھی اپنے بيانيوں میں اس اسلام مخالف كتاب كی اشاعت كی بھرپور مذمت كی ہے۔
668131