مغرب، اختلافات كو بڑھا چڑھا كر پيش كر كے مذہبی فرقہ واريت كے درپے ہے: سيد علی فضل اللہ

IQNA

مغرب، اختلافات كو بڑھا چڑھا كر پيش كر كے مذہبی فرقہ واريت كے درپے ہے: سيد علی فضل اللہ

سياسی گروپ: بيروت كے امام جمعہ سيد علی فضل اللہ نے ۳ اكتوبر كو مسلمانوں كو ايك دوسرے سے لڑانے كے لئے مغرب كے ہتھكنڈوں سے آگاہ كرتے ہوئے اس بات پر زور ديا ہےكہ مغرب امت اسلام كے تاريخی تعصب اور بعض حساس نكات كو بڑھا چڑھا كر پيش كر كے مذہبی فرقہ واريت كو ہوا دينے كے درپے ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق علامہ فضل اللہ مرحوم كے بڑے بیٹے علی فضل اللہ نے سلمان علماء كے ايك وفد سے ملاقات كے دوران عالم اسلام كے حالات اور لبنان میں اسلامی وحدت كو درپيش چيلنجز كا جائزہ ليا ہے۔
انہوں نے اس ملاقات میں مزيد كہا كہ مغرب اس وقت مسلمانوں كو آپس میں لڑانے كےمنصوبے پر كام كر رہا ہے اور فرقہ واريت كو ہوا دينے والے عناصر اسلام كے بعض اہم نكات كو بيان كر كے مسلمانوں كے درميان اختلافات كو ہوا دے رہا ہے۔
بيروت كے امام جمعہ نے صہيونی حكومت كے بارے میں بين الاقوامی عدالت كے فيصلے كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا یہ عدالت دشمن كے مظالم كی وجہ سے اسے سزا دينے كی بجائے مسلمانوں كے درميان اختلاف كو ہوا دے رہی ہے۔
668326