بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق عالم اسلام كے طلباء كی يونين كا بيانیہ كچھ اس طرح ہے:
اہل سنت كے مقدسات اور پيغمبر اكرم(ص) كی زوجات اور صحابہ كی اہانت كے حرام ہونے پر مبنی قائد انقلاب اسلامی كے فتوی كو شيعہ اور سنی بھائيوں نے بہت سراہا ہے اور یہ اس بات كی علامت ہے كہ امت اسلام، اسلامی وحدت كو كس قدر اہميت ديتی ہے كہ جس كی قرآن كريم نے دعوت دی ہے۔
امت اسلام كے دشمن اپنے مشہور قانون "تفرقہ ڈالو حكومت كرو" كی بنا پر مسلمانوں كے وحدت كے سامنے ركاوٹ ڈالنے كے درپے ہے تاكہ مسلمانوں پر قبضہ كر كے ان كی دولت اور ثروت كو ہڑپ كر جائے۔
لہذا ان سازشوں كے مقابے میں عالم اسلام كےعظيم علماء جيسے آيت اللہ خامنہ ای اور شيخ الازہر احمد الطيب كے فتوے تمام مسلمان علماء كے لئے نمونہ عمل بن سكتے ہیں تاكہ وہ كسی قسم كی اہانت اور توہين كے بغير اپنے نظريات كو بيان كریں۔
668234