اس وقت مہدويت كے خلاف انٹرنیٹ اور ۳ ہزار سیٹلائٹ چينلز سرگرم عمل ہیں

IQNA

اس وقت مہدويت كے خلاف انٹرنیٹ اور ۳ ہزار سیٹلائٹ چينلز سرگرم عمل ہیں

سياسی گروپ: اس وقت سائنس اور سیٹلائٹ چينلز كے ذريعے جھوٹے عرفان كا پرچار كيا جا رہا ہے اور مسئلہ امامت اور مہدويت كے خلاف ۳ ہزار سیٹلائٹ چينلز سرگرم عمل ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے آئندہ روشن سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ مرتضی مقتدائی نے حوزہ علمیہ قم كے مہدويت كے تخصصی سنٹر كے جديد تعليمی كورس كی افتتاحی تقريب سے خطاب كے دوران آخرالزمان كے دور كو بہت عجيب وغيرب دور كہتے ہوئے كہا كہ مختلف احاديث میں اس دور كے بارے میں خبردار كيا گيا ہے كہ جن كا ہم مشاہدہ كر رہے ہیں۔
انہوں نے آخر الزمان كے حالات كو بيان كرتے ہوئے پيغمبر اكرم(ص) ايك حديث كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا اس دور میں ہر جگہ ہر فق و فجر كا رائج ہے اور كوئی شخص امربالمعروف اور نہی عن المنكر نہیں كرتا۔
انہوں نے اس دور میں لوگوں كی ذمہ داريوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا یہ ايسا دور ہے كہ جب افراد كو اپنے ايمان كی حفاظت كے لئے كوشش كرنی چاہیے۔
668166