صہيونی حكومت كا مقابلہ كرنے كا بہترين راستہ قومی وحدت ہے:لبنان كے شيعہ عالم دين

IQNA

صہيونی حكومت كا مقابلہ كرنے كا بہترين راستہ قومی وحدت ہے:لبنان كے شيعہ عالم دين

سياسی گروپ: لبنان كے شيعہ عالم دين "سيد علی مكی" نےملكی اختلافات كے خاتمے كے لئے تمام دينی گروپوں كے درميان وحدت كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے صہيونی حكومت كا مقابلہ كرنے كا بہترين راستہ قومی وحدت قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق سيد علی مكی نے لبنان كے جنوبی علاقے میں خيراتی ادارے "حبوش" میں مسلمان علماء كی نشست میں اپنے خطاب كے دوران لبنان اور عالم اسلام كے حالات كا جائزہ ليا ہے۔
مكی نے مزيد كہا كہ لبنان كے نيك اور صالح قائدين كو ملكی اختلافات كو ختم كرنے كے لئے كوشش كرنی چاہیے۔
اور اس وقت لبنان كو شجاع اور متحرك قائدين كی ضرورت ہے جو لبنان كے مفادات كو اہميت دیں۔
انہوں نے آخر میں صہيونی حكومت كا مقابلہ كرنے كے لئے بہترين راستہ قومی وحدت كو قرار ديتے ہوئے كہا ہے كہ آج كا لبنان اپنےشيعہ ، سنی اور عيسائی جوانوں سے تقاضا كرتا ہے كہ وہ يك مشت ہو كر دشمن كی سازشوں كا مقابلہ كریں۔
668755