مسلمانوں اور عيسائيوں كے نزديك قدس ايك الہی امانت ہے: آيت اللہ قبلان

IQNA

مسلمانوں اور عيسائيوں كے نزديك قدس ايك الہی امانت ہے: آيت اللہ قبلان

سياسی گروپ: لبنانی شيعہ اسلامك سپريم كونسل كے قائم مقام آيت اللہ "عبدالامير قبلان" نے ۴ اكتوبر كو فلسطين كی مقدسات كے خلاف صہيونی حكومت كے مظالم كی مذمت كرتے ہوئےكہ مسلمانوں اور عيسائيوں كے نزديك قدس ايك الہی امانت ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كےمطابق آيت اللہ قبلان نے ۴ اكتوبر كو لبنان كے بعض عيسائی پادريوں اور اس ملك كی يونيورسٹی كے فيكلٹی آف اطلاعات كے سربراہ سے ملاقات كے دوران كہا ہے كہ صہيونی حكومت علاقے كے مسلمانوں اور عيسائيوں كے لئے واحد خطرہ ہے اور ملتوں كے درميان اختلافات ايجاد كرنے كی تمام تر ذمہ داری اس پر عائد ہوتی ہے۔
آيت اللہ قبلان نے مزيد كہا كہ مسلمانوں اور عيسائيوں كے نزديك قدس ايك الہی امانت ہے لہذا مسلمانوں اور عيسائيوں كو چاہیے كہ اس شہر كے اسلامی، عيسائی اور عربی تشخص كے تحفظ كے لئے كسی قسم كی كوشش سے دريغ نہ كریں۔
انہوں نے آخر میں عراقی عيسائيوں پر دباؤ كی مذمت كرتے ہوئے كہا كہ عراق میں مقيم تمام مسلمانوں اور عيسائيوں كا ملك ہے لہذا انہیں يك مشت ہو كر اپنے ملك كی حفاظت كرنی چاہیے۔
668722