مسجد كو آگ لگانا بين الاقوامی قوانين كی خلاف ورزی ہے: oic كے سيكرٹری جنرل

IQNA

مسجد كو آگ لگانا بين الاقوامی قوانين كی خلاف ورزی ہے: oic كے سيكرٹری جنرل

سياسی گروپ: oic كے سيكرٹری جنرل نے ۴ اكتوبر كو فلسطين كے شہر "بيت لحم" كے جنوب میں واقع ايك مسجد كو آگ لگانے كو بين الاقوامی قوانين اور جنيوا كنوينشن كی كھلی خلاف ورزی قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Palestine Info" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ oic كے سيكرٹری جنرل "اكمل الدين احسان اوغلو" نے بيت لحم كے جنوب میں واقع گاؤں "بيت فجار" كی ايك مسجد پر شدت پسند یہوديوں كے حملے كی مذمت كرتے ہوئے اسے بين الاقوامی قوانين كی كھلی خلاف ورزی قرار ديا ہے۔
احسان اوغلو نے مزيد كہا كہ اسرائيل میں مقيم یہوديوں كا یہ اقدام غير قانونی ہے اور یہ علاقے كے امن كو نقصان پہنچائے گا۔
668815