فلسطين میں قرآنی نسخوں كے جلائے جانے پر حماس كی مذمت

IQNA

فلسطين میں قرآنی نسخوں كے جلائے جانے پر حماس كی مذمت

سياسی گروپ: فلسطين كی تحريك مقاومت اسلامی "حماس" نے بيت لحم كے ايك گاؤں كی مسجد میں موجود قرآن كريم اور مسجد كوجلانے پر صہيونی شہريوں كے اس اقدام كی شديد مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے"الجزيرہ نیٹ" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تحريك حماس كے ايك قائد "صلاح البردويل" نے اس بارے میں كہا ہے كہ صہيونی حكومت كے گرين سگنل كی بنا اور فلسطينيوں كو اس ملك سے نكال باہر كرنے كی غرض سے یہ حملہ كيا گيا ہے۔
انہوں نے اسلامی مقدسات كی اہانت پر عربی ممالك كی خاموشی پر نتكہ چينی كرتے ہوئے ان سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ ان غاصب صہيونيوں كےقبضے سے فلسطين كے مقدسات كو نجات دينے كے لئے سنجيدہ اقدامات كریں۔
فلسطين كی وزارت اوقاف ومذہبی امور نے بھی صہيونيوں كے اس اقدام كی مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ صہيونيوں كا یہ اقدام خطے میں ناامنی كا باعث بنے گا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے بھی صہيونی شہريوں كی جانب سے اس مسجد كو آگ لگائے جانے پر تشويش كا اظہار كيا ہے۔
668841