آيسسكو كی جانب سے فلسطين میں ايك مسجد كو آگ لگانے كی مذمت

IQNA

آيسسكو كی جانب سے فلسطين میں ايك مسجد كو آگ لگانے كی مذمت

سياسی گروپ: آيسسكو نے ۵ اكتوبر كو اپنے ايك بيانیے میں "بيت لحم" كے ايك گاؤں "بيت فخار" كی "الانبياء" مسجد كو آگ لگانے اور اس مسجد كے قرآن كريم كو جلانے كے اقدام كی بھرپور مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے "ISESCO" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس بيانیے میں آيا ہے كہ مساجد كو آگ لگانے كے لئے یہ منظم حملے اديان كی آزادی كے خلاف اور دينی مقدسات كی اہانت ہیں اور اس قسم كے اقدامات بين الاقوامی قوانين كی كھلی خلاف ورزی ہے۔
اس بيانیے میں مزيد آيا ہے كہ غزہ كی پٹی میں صہيونی شہری، فلسطينی لوگوں كے لئے ايك بہت بڑا خطرہ ہیں اور ايك مرتبہ پھر اس قسم كے واقعات كا تكرار اس بات كی عكاسی كرتا ہے كہ اس علاقے میں صہيونی شہريوں كا وجود بين الاقوامی قوانين كی خلاف ورزی ہے۔
اس بيانیے كے اختتام پر آيسسكو نے تمام بين الاقوامی اداروں اور آرگنائزيشنز سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اس اقدام كی بھرپور مذمت كریں اور اس واقعات كے عناصر كو سخت سے سخت سزا دیں۔
669401