الہی اديان كے قائدين كی جانب سے فرانس میں نسل پرستی كے اقدامات كی مذمت

IQNA

الہی اديان كے قائدين كی جانب سے فرانس میں نسل پرستی كے اقدامات كی مذمت

سياسی گروپ: فرانس كے علاقے "آلزرس" كے مسلمان، كيتھولك، پروٹسٹنٹ اور یہودی قائدين نے ۱۷ اكتوبر كو اپنے ايك مشتركہ بيانیے میں دينی مقدسات كی اہانت كی مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے فرانس كی سركاری خبررساں ايجنسی "AFP" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ الزاس كے علاقے اسٹرسبورگ شہر میں قرآن كريم كی اہانت كے بعد اس علاقے كے مسلمان، عيسائی اور یہودی قائدين نےاپنے ايك مشتركہ بيانیے میں نسل پرستی كے ہر قسم كے اقدام اور اديان كے مقدسات كی اہانت كی بھرپور مذمت كی ہے۔
اديان كے قائدين نے اپنے اس بيانیےمیں اسلامی قبروں كی بے حرمتی اور بعض نامعلوم افراد كے مسلمانوں اور یہوديوں پر حملے كو فرانسيسی شہريوں كےلئے ايك خطرناك دھمكی قرار ديتے ہوئے كہا ہے كہ نسل پرستی كے یہ اقدامات نہ فقط مومنين بلكہ تمام شہريوں كے لئے خطرہ ہیں لہذا آلزاس كے شہريوں كو چاہیے كہ وہ ديگر اديان كے پيروكاروں سے دوستانہ تعلقات برقرار ركھتے ہوئے اس قسم كے اقدامات پر اعتراضات كریں۔
670554