قدس كے دينی تشخص كی تحريف پر مسلمان اور عيسائی شخصيات كا انتباہ

IQNA

قدس كے دينی تشخص كی تحريف پر مسلمان اور عيسائی شخصيات كا انتباہ

سياسی گروپ: فلسطين كی مسلمان اور عيسائی شخصيات نے ۷ اكتوبر كو اس ملك كے شہر "رام اللہ" میں ايك پريس كانفرنس كے دوران قدس كے دينی تشخص كی تحريف پر خبردار كرتے ہوئے اس بات پر زور ديا ہے كہ قدس كے دينی تشخص كو محو كرنے كے لئے خطرناك اقدامات كیے جا رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اماراتی روزنامہ "الخليج" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قدس كی حامی اسلامی و عيسائی كونسل كی دعوت پر منعقد ہونے والی اس پريس كانفرنس میں موجود مسلمان اور عيسائی شخصيات نے صہيونی سازشوں كا مقابلہ كرنے اور قدس میں مقيم لوگوں كی مادی اور معنوی حمايت كے لئے اسلامی اور عربی ممالك كے منصوبے كے نفاذ كی اہميت پر زور ديا ہے۔
مسلمان اور عيسائی شخصيات نے مسلمانوں اور عربوں سے تقاضا كيا ہے كہ فرصت كے ہاتھ سے نكل جانے سے پہلے كوئی سنجيدہ اقدامات كریں۔
قدس كی اسلامی اور عيسائی كونسل كے سيكرٹری جنرل "حسن خاطر" نے بھی قدس كے تشخص كو تبديل كرنے اور اس شہر كے اسلامی مقدسات كو ختم كرنے كے منصوبے پر خبردار كيا ہے۔
670544