بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے 'alqubanchi" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امام جمعہ نجف اشرف "سيد صدر الدين قبانچی" نے ۱۸ اكتوبر كو نجف اشرف میں نماز جمعہ كے خطبوں میں كہا ہے كہ گزشتہ ہفتے بيت لحم كی ايك مسجد كو آگ لگانا، صہيونی بستيوں كی توسيع كے لئے ايك اقدام ہے۔
انہوں نے عالمی برادری اور اسلامی ممالك سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اس حكومت كے مظالم كو روكنے كے لئے فوری طور پر اقدامات كریں۔
امام جمعہ نجف اشرف میں اپنے خطبوں میں سيد محمد صادق صدر كی شہادت اور ان كی حالات زندگی اور آخر میں يكم ذيقعدہ كو حضرت فاطمہ معصومہ(س) كی ولادت با سعادت پرروشنی ڈالی ہے۔
670937