بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "dunyabulteni" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عالم اسلام كی غير سركاری انجمنوں كی يونين "IDSB" كے ركن ۲۰ ممالك كے نمائندوں نے پاكستان كے سيلاب زدہ لوگوں كی صورتحال اور انہیں امداد پہنچانے كے طريقوں كا جائزہ ليا ہے۔
پاكستان میں عالم اسلام كی غير سركاری انجمنوں كی يونين كے نمائندے "نديم خان" نے اس نشست میں حاضر ہو كر اس ملك میں سيلاب زدہ لوگوں كی صورت حال كے بارے میں اپنی رپورٹ پيش كی ہے۔
اس نشست میں پاكستانی سيلاب زدہ لوگوں كو فی الفور امداد پہنچانے اور اس ملك كے مختلف علاقوں میں امداد كی تقسيم كے بارےمیں بحث وگفتگو كی گئی ہے۔
670910