سيكولرزم چيلنجز سے باہر نكلنے كا ايك سبب ديندار افراد كی موثر مداخلت ہے

IQNA

سيكولرزم چيلنجز سے باہر نكلنے كا ايك سبب ديندار افراد كی موثر مداخلت ہے

سياسی گروپ: "اسلام اور روس كے ارتھوڈكس كليسا كے درميان گفتگو" كے موضوع پر منعقد ہونے والی دو روزہ نشست كے اختتام پر ايك مشتركہ بيانیہ صادر كيا گيا ہے جس میں اس بات پر زور ديا گيا ہے كہ سيكولرزم سےپيدا ہونے والے عالمی چيلنجز سے باہر نكلنے كا ايك سبب ديندار افراد كی موثر مداخلت ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ۷ اكتوبر كو منعقد ہونے والی اس نشست كے اختتام پر تہران يونيورسٹی كے دينی مطالعات كے بين الاقوامی سنٹر كے سربراہ "يونس نوربخش"اور ارتھوڈكس كے عالم دين "ايگومن الكسانڈر ركش اف" نے سيكولر معاشرے میں دن كے كردار كا جائزہ ليا ہے۔
نوربخش نے انسانی تاريخ میں دين كے نماياں مقام كيطرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ آج كل مغربی دنيا كی جانب سے دين كو كمزور كرنے كے لئے وسيع پروپيگنڈوں كے باوجود سيكولر معاشروں كے انسانوں كی زندگی میں دين كی دوبارہ بازگشت كا مشاہدہ كر رہے ہیں۔
انہوں نے قرآن اور انجيل دو مقدس كتابوں میں الہی تعليمات كيطرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ یہ آسمانی كتابیں انسان كو زمين پر اللہ كا خليفہ قرار ديتی ہیں اوراسے صبروتحمل اور رشد وكمال كی طرف حركت كرنے كی تاكيد كرتی ہیں۔
670456