بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس خط میں آيا ہے كہ قائد انقلاب اسلامی كا فتوی اور اس فتوی پر آپ كےبيان كو ايك مستحكم بنياد ہے كہ امت اسلام كو متحد كرنے كے لئے اس پر بھروسہ كيا جا سكتا ہے۔
اس خط میں مزيد آيا ہے كہ ہم نے تقريب مذاہب اسلامی كے چوتھے بين الاقوامی سيمينار میں پيغمبر اكرم(ص) كی زوجہ حضرت عائشہ كے بارے میں ہر قسم كی اہانت كے حرام ہونے پر مبنی قائد انقلاب اسلامی كے فتوے اور اس فتوی كو سراہنتے پر آپ كے بيان كو پيش كيا ہے جس پر اس سيمينار كے شركاء نے دادتحسين دی ہے۔
اس خط كے آخر میں آيا ہے كہ ہمیں اس وقت اسلامی مختلف فرقوں اور مذاہب كے پيروكاروں كے درميان دوستی اور بھائی چارے كی فضا ايجاد كرنے اور اختلافات كے خاتمے كے لئے اس قسم كے فتووں كی ضرورت ہے۔
670977