سوریہ كے مفتی نےعالم اسلام كو درپيش چيلنجز كا جائزہ ليا ہے

IQNA

سوریہ كے مفتی نےعالم اسلام كو درپيش چيلنجز كا جائزہ ليا ہے

سياسی گروپ: سوریہ كے مفتی نے ملائيشيا كے بين الاقوامی سنٹر اسلامك ريسرچ میں ايك نشست كے دوران عالم اسلام كو درپيش چيلنجز كا جائزہ ليا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ سوریہ نے اس ملك كے روزنامہ "تشرين" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ احمد بدر الدين حسون نے اس نشست میں كہا ہے كہ عالم اسلام كو متعدد ثقافتی اور سياسی چيلنجز كا سامنا ہے۔
حسون نے مزيد كہا كہ تمدنوں كی ايك دوسرے سے آگاہی كو سياست سے بالاتر ہونا چاہیے۔
انہوں نے كہا كہ اس وقت دنيا میں حاكم سياست عدل وانصاف سے خالی ہے جس كا واضح نمونہ مسئلہ فلسطين میں عدل و انصاف كا فقدان ہے جو عالم اسلام كا مہم ترين مسئلہ ہے۔
672119