بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نےریڈيو ٹی وی كے بين الاقوامی سيمينارز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ اس يونين كے سيكرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمين "علی كريميان" نےاس جلاس كی افتتاحی تقريب سے تقرير كرتے ہوئے كہا كہ مغربی میڈيا، مسلمانوں كی مقاومت كو دہشتگردی، كے مترادف قرار ديتا ہے اور وہ بعض جاہل اور نادان افراد كو استعمال كر كے شيعہ اور سنيوں كے درميان اختلاف ايجاد كرنے كے درپے ہے لہذا اس حساس دور میں ان حملوں كا مقابلہ كرنے كے لئے عالم اسلام كے معتدل میڈيا اور آگاہ افراد كے استعمال كی انتہائی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی ریڈيو ٹی وی يونين كی تاسيس كا ايك مقصد دين اسلام كی وضاحت، اسلامی بھائی چارے كے استحكام، اسلامی میڈيا كے بلاك كا ايجاد، انحرافات كا مقابلہ، استكبار اور امتيازی سلوك روا ركھنے كے خلاف كے خلاف جدوجہد اور مظلوموں كی حمايت كرنے میں امام خمينی(رح) كےاہداف عملی جامہ پہنانا ہے۔
كريميان نے كہا كہ اسلامی ریڈيو ٹی وی يونين نےمختلف اسلامی مذاہب كے پيروكاروں كو یہ اطمينان دلايا ہے كہ وہ ان تمام اقدار اور اعتقادات كا احترام كرے گی جبكہ صہيونيوں اور عالمی استكبار اور شدت پسند گروپوں كے لئے خطرے كی گھنٹی ہے۔
672044