بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے ثقافتی انقلاب كی اعلی كونسل كے مركزی آفس كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حضرت فاطمہ معصومہ(س) كی ولادت با سعادت اور روز دختر كی مناسبت سے ايك پروگرام منعقد ہوا ہے جس میں ثقافتی انقلاب كی كونسل كے سيكرٹری محمد رضا مخبردزفولی،خواتين كی ثقافتی اور سماجی كونسل كی سربراہ كبری خزعلی نے شركت كی ہے۔
مخبر دزفولی نے اس پروگرام كی افتتاحی تقريب سے اپنے خطاب كے دوران حضرت فاطمہ معصومہ(س) كی ولات با سعادت كی مناسبت سے مباركباد پيش كرتے ہوئے كہا حضرت معصومہ(س) كی خدمت میں ادب و محبت كا اظہار اس بات كی عكاسی كرتا ہے كہ ہم آنحضرت كو اپنا آئیڈيل اور اسوہ قرار ديتے ہوئے ہیں اور ہمارے اسلامی معاشرے كی متدين اور دانشور خواتين اور لركياں آنحضرت كو عملی نمونہ قرار دينے كی واضح مثال ہیں۔
انہوں نے يورپ میں خواتين كی صورتحال پر نكتہ چينی كرتے ہوئے كہا كہ اسلام نے كسی مرد اور عورت كا لحاظ كیے بغير انسان كو خطاب كيا ہے۔
مرد اور عورت فقط ايك دوسرے كے كمال پر پہنچنے كا ذريعہ ہیں لہذا اس صورت میں گھريلو اور عائلی زندگی ايك خوبصورت معنی پيدا كرتی ہے۔
671946