بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تہران كی ڈيجیٹل میڈيا كی بين الاقوامی نمائش میں "ارمجڈون" نامی اسلام فوبيا اور اسلام ہراسی كا مقابلہ كرنے والے انفارميشن نیٹ ورك نے اپنا اسٹال لگايا ہے۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق "ارمجڈون" ايك ثقافتی انسٹیٹيوٹ ہے جو بعض متدين جوانوں كی كوششوں سے ۲۰۰۶ء تاسيس ہوا تھا اور جس كا مقصد مہدويت، آخر الزمان، صہيونزم اور اسلام فوبيا اور اسلام ہراسی كا مقابلہ كرنے كا جائزہ لينا ہے تاكہ لوگوں كی معلومات میں اضافہ كيا جا سكے۔
اس انسٹیٹيوٹ نے جديد ٹيكنالوجی سے استفادہ كرتے ہوئے ارمجڈون سائٹ كا افتتاح كيا ہے جس كا مقصد اخبار، تحقيقات اور مضامين اور اسی طرح ثقافتی سرگرميوں كی نشرو اشاعت كرنا ہے۔
اس كے علاوہ یہ انسٹیٹيوٹ انٹرنیٹ مقابلے، ريحانہ عشق اور ۶۰ سال قبضے جيسے موضوعات كو پيش كرنے جيسی سرگرمياں انجام ديتا ہے۔
672315