بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اسلامی ریڈيو ٹی وی يونين كی جنرل اسمبلی كے اجلاس كے مقام سے نقل كيا ہے كہ تحريك حماس كے سياسی دفتر كے ركن "عزت رشق" نے ۱۱ اكتوبر كو اس سيمينار میں "فلسطين اور مشرق وسطی كے حالات" كے موضوع پر تقرير كرتے ہوئے كہا مغربی میڈيا مختلف طريقوں سے اسرائيلی سياست كی حمايت كرتا ہے جس كی وجہ سے يورپی عوام صہيونی حكومت كےمظالم سے آگاہ نہیں ہے۔
رشق نے مزيد كہا كہ مغربی میڈيا میں كئی مرتبہ اس صہيونی سپاہی كی تصوير كو دكھايا گيا ہے جيسے مقاومت كے مجاہدين نے گرفتار كيا ہوا تھا جبكہ یہ میڈيا اسرائيلی جيلوں میں فلسطينی قيديوں كی افسوسناك حالت اور ان كو دی جانے والی آزاد واذيتوں پر توجہ نہیں ديتا ہے۔
انہوں نے كہا كہ مغربی میڈيا نے ۱۱ ستمبر كے واقعہ الزام مسلمانوں پر لگايا ہے اور اس وقت اسلام ہراسی كی ترويج اور اسلامی جمہوریہ ايران كے خلاف سرگرم عمل ہے اور یہ تمام اقدامات امريكہ اور اسرائيل كے مفادات كے لئے ہیں۔
672814