ڈيجیٹل میڈيا كی نمائش میں عالم اسلام كی ۱۳۰ بہترين سائٹس كا تعارف

IQNA

ڈيجیٹل میڈيا كی نمائش میں عالم اسلام كی ۱۳۰ بہترين سائٹس كا تعارف

سماجی گروپ: يونيورسٹيوں میں قائد انقلاب اسلامی كے ادارہ نمائندگی سے وابستہ عالم اسلام كی طلباء تحريك نے وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی كے ڈيجیٹل میڈيا كی توسيع كےسنٹر كےكہنے پر عالم اسلام كی ۱۳۰ بہترين سائٹس كے تعارف كروانے كا اقدام كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق ڈيجیٹل میڈيا كی چوتھی بين الاقوامی نمائش میں عالم اسلام كی طلباء تحريك نےپوری دنيا كی ۱۳۰ بہترين سائنس تعارف كروانے كا اقدام كيا ہے اور شائقين حضرات ان سائٹس كے بارے میں معلومات حاصل كرنے كےساتھ ساتھ ان كے ایڈرس كو ڈاون لوڈ كر سكتے ہیں۔
عالم اسلام كی طلباء تحريك نے وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی كے ڈيجیٹل میڈيا كی توسيع كےسنٹر كےكہنے پر عالم اسلام كی ايسی بہترين سائٹس كا تعارف كروايا ہے جو استكبار فوبيا، مقاومت كی حمايت، صہيونی حكومت كے خلاف جدوجہد، اسلام كی عقيدتی نظريات كی ترويج اور اسلامی معارف كی ترويج اور وضاحت جيسے موضوعات كو شامل ہیں۔
ياد رہے كہ خبررساں ايجنسی "ايكنا" بھی ان بہترين سائٹس میں سےايك سائٹ شمار ہوتی ہے۔
673810