جرمنی كے وزير تعليم نے جرمن صدر كے اسلام كے بارے میں بيانات كو سراہا ہے

IQNA

جرمنی كے وزير تعليم نے جرمن صدر كے اسلام كے بارے میں بيانات كو سراہا ہے

سياسی گروپ: جرمنی كے وزير تعليم "آنٹہ شوان" نے جرمن صدر كے سلام كے بارے میں بيانات كو سراہتے ہوئے مسلمانوں كی حمايت كا اعلان كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے Dunya Bulteni" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "آنٹہ شوان" نے جرمن روزنامہ "tagesspiegel.de" سے اس ملك كے مسلمان مہاجروں اور اسلام كے بارے میں بات چيت كے دوران جرمن صدر كے بيانات كی حمايت كرتے ہوئے كہا ہے كہ جرمنی كے صدر نے اسلام اور مسلمانوں كو جرمنی كا ايك قرار ديا ہے ليكن بعض افراد نے اس كی مخالفت كی ہے جو قابل قبول نہیں ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس وقت جرمنی میں ۴۰ لاكھ سے زائد مسلمان آباد ہیں اور ہزاروں مساجد اور اسلامی سنٹرز اس ملك میں سرگرم عمل ہیں اور اس ملك كی يونيورسٹيوں اور سكولوں میں اسلامی نصاب پڑھايا جا رہا ہے لہذا اسلام، جرمن معاشرے كا ايك حصہ ہے۔
جرمنی كے وزير تعليم نے مزيد كہا كہ اميد ہے كہ اديان كے مابين گفتگو كی ثقافت كے فروغ كے لئے اسلامی ممالك كوشش كریں گے۔
673598