اسلامی ریڈيو ٹی وی يونين كی جنرل اسمبلی كے چوتھے اجلاس كے اختتام پر غلام عباس حيدری نے بين الاقوامی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے بات چيت كے دوران ریڈيو زاہدان كے مختلف پروگراموں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ پاكستان كے لوگ قرآنی مضامين پر مبنی ریڈيو پروگراموں كو انتہائی شوق سے سنتے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ یہ ریڈيو چينل "صراط نور"جيسے مختلف قرآنی پروگراموں كو نشر كرتے ہوئے قرآن كريم كے ترجمہ اور تفسير كو پيش كر رہا ہے۔
ریڈيو زاہدان كے انچارج نے آخر میں كہا كہ لوگوں كے مسلسل رابطے اور اس پروگراموں كے نام خطوط سے ظاہر ہوتا ہے كہ پاكستان كے لوگ ان پروگراموں كو بہت زيادہ پسند كرتے ہیں۔
674496