OIC كی جانب سےاسلام ہراسی كے فروغ كی مذمت

IQNA

OIC كی جانب سےاسلام ہراسی كے فروغ كی مذمت

سياسی گروپ: OIC كی نشرواشاعت و ثقافتی امور كی كمیٹی نےاپنی نویں نشست میں دنيا میں اسلام ہراسی كے فروغ كی بھرپور مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے OIC كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سنگال كے دارالحكومت ڈاكار میں OIC كے ركن ممالك كے وزراء ثقافت و نشرواشاعت نے اپنی نشست كےدوران دين اسلام كی اہانت كے بارے میں اپنی گہری تشويش كا اظہار كرتے ہوئے اس قسم كے اقدامات كی بھرپور مذمت كی ہے۔
اس كے علاوہ اس نشست میں پيغمبر اكرم(ص) كی شان میں گستاخی كی كتاب كی اشاعت اور اس قسم كے اقدامات كے خلاف بين الاقوامی قوانين كی تدوين جيسے امور كا جائزہ ليا گيا ہے۔
OIC كے سيكرٹری جنرل "اكمل الدين احسان اوغلو" نےعالمی سلامتی كے لئے اسلامی ہراسی كے فروغ كے خطرناك نتائج كی طرف اشارہ كرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اس قسم كے خطرناك واقعات كے مقابلے میں مشتركہ پاليسی اختيار كرے۔
676448