احسان اوگلو كی جانب سے فلسطين میں یہودی بستيوں كی تعمير كو جاری ركھنے كی مذمت

IQNA

احسان اوگلو كی جانب سے فلسطين میں یہودی بستيوں كی تعمير كو جاری ركھنے كی مذمت

سياسی گروپ: oic كے سيكرٹری جنرل "اكمل الدين احسان اوگلو" نے ۱۶ اكتوبر كو اپنے ايك بيانیے میں مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستيوں كی تعمير كو جاری ركھنے پر مبنی صہيونی حكام كے فيصلے كی بھرپور مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے timeturk كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ احسان اوگلو نے اپنے اس بيانیے میں مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستيوں كی تعمير كے سلسلہ جاری ركھنے كے فيصلے كو صہيونی حكام كے توسط سے عالمی برادری كی توہين قرار ديا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ صہيونی حكومت كے اس جديد حملے كے سامنے اقوام متحدہ ذمہ دار ہے اور اسے اس حكومت كے اس فيصلے كا جواب دينا چاہیے۔
Oic كے سيكرٹری جنرل نے آخر میں كہا كہ عالمی برادری كو صہيونی حكومت كے اس اقدام پر شديد رد عمل كرنا چاہیے اور اس حكومت كو بين الاقوامی قوانين كا احترام كرنے پر مجبور كرنا چاہیے۔
676473