ڈيجیٹل میڈيا كی نمائش میں ايران اور بوليويا كے وزراء ثقافت كی نشست

IQNA

ڈيجیٹل میڈيا كی نمائش میں ايران اور بوليويا كے وزراء ثقافت كی نشست

سياسی گروپ: تہران میں ڈيجیٹل میڈيا كی چوتھی بين الاقوامی نمائش میں ۱۶ اكتوبر كو ايران اور بوليويا كے وزراء ثقافت كی ايك مشتركہ نشست منعقد ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ڈيجیٹل میڈيا كی چوتھی بين الاقوامی نمائش كے مقام سے نقل كيا ہے كہ ايران اور بوليويا كے وزراء ثقافت كی یہ نشست (ViP) ہال میں منعقد ہوئی ہے۔
ايران كے وزير ثقافت و ارشاد اسلامی "سيد محمد حسينی" نے اس نشست میں "ڈيجیٹل میڈيا اور اس ميدان میں اسلامی جمہوریہ ايران كی ترقی" كے موضوع پر بوليويا كی وزير ثقافت محترمہ "يوگار زولما" سے بحث وگفتگو كی ہے۔
دونوں ممالك كے نمائندوں نے اپنی اس مشتركہ نشست میں ڈيجیٹل میڈيا سے مربوط مسائل اور اس ميدان میں دو طرفہ تعلقات كا جائزہ ليا ہے۔
676022