عرب ليگ كی جانب سے قدس میں یہودی بستيوں كی تعمير كو جاری ركھنے كی مذمت

IQNA

عرب ليگ كی جانب سے قدس میں یہودی بستيوں كی تعمير كو جاری ركھنے كی مذمت

سياسی گروپ: عرب ليگ كے سيكرٹری جنرل "عمرموسی" نے ۱۸ اكتوبر كو اپنے ايك بيانیے میں مشرقی قدس میں یہودی بستيوں كی تعمير كو جاری ركھنے كے لئے صہيونی حكومت كے منصوبے كی مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كی خبررساں ايجنسی "KUNA" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عمرموسی نے فلسطينيوں كی سرزمين میں یہودی بستيوں كی تعمير كو جاری ركھنے میں صہيونی حكومت كے اقدام كی مذمت كرتے ہوئے اسے اشتقال انگيز قرار ديا ہے۔
موسی نے اس بيانیے میں مزيد كہا ہے كہ صہيونی حكومت نے اپنے اس اقدام سے ظاہر كر ديا ہے كہ فلسطينيوں سے ڈائريكٹ مذاكرات فقط اپنی سياست اور منصوبوں پر پردہ ڈالنا ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ كی سلامتی كونسل سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ علاقے میں امن و صلح كے قيام میں ركاوٹ صہيونی حكومت كی سياست كا مقابلہ كرے۔
اكمل الدين احسان اوغلو نے بھی ۱۶ اكتوبر كو اپنے ايك بيانیے میں مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستيوں كی تعمير كو جاری ركھنے كے صہيونی حكام كے فيصلے كی بھرپور مذمت كی ہے۔
676644