صہيونزم، جنوبی سوڈان میں ايك اور اسرائيل كو ايجاد كرنے كے درپے ہیں: تقريب مذاہب اسمبلی ورلڈ اسمبلی كے سيكرٹری جنرل

IQNA

صہيونزم، جنوبی سوڈان میں ايك اور اسرائيل كو ايجاد كرنے كے درپے ہیں: تقريب مذاہب اسمبلی ورلڈ اسمبلی كے سيكرٹری جنرل

سياسی گروپ: تقريب مذاہب اسلامی ورلڈ اسمبلی كے سيكرٹری جنرل آيت اللہ "تسخيری" نے خرطوم میں سوڈانی علماء اور دانشوروں كے اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ صہيونزم انتہائی بے شرمی اور گستاخی كے ساتھ اس عظيم اسلامی ملك كے جنوبی علاقوں كو عليحدہ اور اس علاقے میں ايك جديد اسرائيل كو ايجاد كرنے كی كوشش كر رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق تقريب مذاہب اسلامی ورلڈ اسمبلی كے سيكرٹری جنرل آيت اللہ تسخيری نے اس ملاقات میں كہا ہے كہ ہم اور اسلامی دانشوروں كی ايك اہم ذمہ داری امت اسلامی كے درميان وحدت كا قيام ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ دين كے دشمن اپنے مختلف پروگراموں اور سازشوں كے ذريعے اسلامی ممالك اور عالم اسلام میں تفرقہ ايجاد كرنے كے درپے ہیں۔
تسخيری نے كہا كہ رقبے كے لحاظ سے سوڈان ايك عظيم اسلامی ممالك ہے اور اسی سرزمين اور عوام كے ذريعے دين اسلام ديگر افريقی ممالك میں پھيلا ہے۔
سوڈان كی وزارت ارشاد كے ادارہ مساجد كے سربراہ "حلال الدين مراد" نے اس ملاقات میں كہا ہے كہ اسلامی ممالك كو آپس میں متحد ہونا چاہیے۔
676403