حج، تمام مسلمانوں كے لئے توحيد كا پيغام ہے: سری لنكا میں ايرانی سفير

IQNA

حج، تمام مسلمانوں كے لئے توحيد كا پيغام ہے: سری لنكا میں ايرانی سفير

سياسی گروپ: سری لنكا میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير "رحيمی گرجی" نے حج كے خوبصورت پہلووں كی وضاحت كرتے ہوئے اس الہی فريضہ كو دنيا كے تمام مسلمانوں كے لئے بھائی چارے اور توحيد كا پيغام قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا' شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق رحيمی گرجی نے سری لنكا میں حج سيمينار سے اپنے خطاب كے دوران كہا ہے كہ حج كے خوبصورت پہلووں میں سے مساوات، مسلمانوں كا عظيم اجتماع اور تمام مسلمانوں كی وحدت جيسے پہلووں كو بيان كيا ہے۔
كلمبو كے گورنر "علوی مولانا" نے بھی اس سيمينار میں اپنے خطاب كے دوران حج سيمينار كے انعقاد كے ايرانی كلچرل سنٹر كے تعاون كا شكریہ ادا كرتے ہوئے اميد ظاہر كی كہ آئندہ سال یہ اجلاس عرفات كے ميدان میں منعقد ہو گا۔
تقريب مذاہب اسلامی ورلڈ اسمبلی اور اہل بيت(ع) اسمبلی كی سپريم كونسل كے ركن حجۃ الاسلام والمسلمين "محمدی عراقی" نے اس سيمينار سے اپنے خطاب كے دوران ايران اور سری لنكا كے كئی ہزار سالوں پر مشتمل تمدن كی طرف اشارہ كرتے ہوئے دونوں ممالك كے لوگوں كے درميان اتحاد اور بھائی چارے كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
انہوں نے آخر میں حج كے مختلف پہلووں كی وضاحت كرتے ہوئے مسلمان اقوام كی بيداری میں اسی كے كردار پر روشنی ڈالی ہے۔
676982