بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق "محمد عسيران" نے كہا ہے كہ احمدی نژاد كے لبنان میں سفر نے ثابت كر ديا ہے كہ اسلامی جمہوریہ ايران لبنان كے اندر امن اور پائيداری كے استحكام كے لئے لبنانی عوام كے ساتھ كھڑا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ايرانی صدر احمدی نژاد كی لبنان میں تقارير اس ملك اور علاقے كے لئے ايك جامع تقارير تھی لہذا تمام سياسی گروپوں كو چاہیے كہ وہ لبنان، عالم اسلام اور عالم عرب كی وحدت كی حمايت كے سلسلے میں ايرانی صدر كی تقارير پر خصوصی توجہ دیں۔
انہوں نے آخر میں احمدی نژاد كے لبنان كے سفر كو دو طرفہ تعلقات كے لئے مفيد قرار ديا ہے اور لبنان اس ملك كی حاكميت، استقلال اور وحدت كی حمايت كا شكریہ ادا كيا ہے۔
677422