بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے aksam كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جرمن صدر نے گزشتہ ہفتے اپنی گفتگو كےدوران اسلام كو جرمنی كا ايك جزء اور اس ملك كے مسلمان شہريوں كو ديگر شہريوں كی طرح قرار ديا تھا جس پر دائیں بازو كی شدت پسند اور اسلام مخالف گروپوں نے شديد مخالفت كا اظہار كيا ہے۔
روزنامہ فوكس نے ان اسلام مخالف گروپوں كی حمايت كرتےہوئے كرسٹن وولف كی تصوير كو اس كے پہلے صفحہ پر شائع كيا ہے جس میں جرمن صدر كو اسلامی لباس پہنے ہوئے دكھايا گيا ہے۔
اسی طرح اس روزنامے كے شعبہ سياسی تجزیہ و تحليل میں جرمن صدر كو مشرقی ملك اور ان كے مخالفين كو مغربی ملك كے عنوان سے ذكر كيا ہے اور اس ذريعے وولف كی مسلمانوں كی حمايت پر شديد نكتہ چينی كی ہے۔
677329