بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "الكوثر" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ ہاشمی شاہرودی نے اس فتوی میں نبی اكرم(ص) كی بيويوں كی شان میں گستاخی كی مذمت كرتے ہوئے اس اہانت كو اسلام دشمنوں كی سازش قرار ديا ہے جو امت اسلام كے درميان تفرقہ ايجاد كرنے كے درپے ہیں۔
اس فتوی میں آيا ہے كہ نبی اكرم(ص) كی زوجہ كی اہانت كرنا كبيرہ گناہوں میں سے ہے جو تمام اسلامی فرقوں اور مذاہب كے لئے نقصادن دہ ہے۔
آيت اللہ شاہرودی نے اپنے اس فتوی میں كہا ہے كہ پيغمبر اكرم(ص) كی زوجہ اور اہل سنت كے قابل احترام شخصيات كی اہانت اسلام كے دشمنوں كی سازش ہے جو مسلمانوں كے درميان تفرقہ ايجاد كرنے كی كوشش كر رہے ہیں۔
677486