بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق امام رضا علیہ السلام نامی آرٹ ثقافتی فيسٹيول كی بين الاقوامی كمیٹی كے سربراہ محسن پاك آئين نے۱۸ اكتوبر كو دوسرے ممالك میں ثقافتی سرگرميوں كو مينجمنٹ كرنے پر مبنی اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی سرگرميوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اس سال بھی اس آرگنائزيشن نے اس فيسٹيول كے مركزی آفس كے تعاون سے رضوی علوم میں اسپيشلسٹ يونيورسٹی كے اساتذہ اور دينی وفود كو دوسرے ممالك میں بھيجا ہے۔
انہوں نےمزيد كہا كہ ان افراد نے ايرانی كلچرل سنٹرز كے تعاون سے مختلف سيميناروں میں شركت كركے امام رضا علیہ السلام كی زبان مبارك سے اسلام ناب محمدی كو لوگوں كےسامنے پيش كيا ہے۔
پاك آئين نے بين الاقوامی سرگرميوں كی وضاحت كےدوران بعض ممالك منجملہ كنیڈا میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے والے ان پروگراموں كيطرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ان ممالك كے مسلمانوں بالخصوص شيعوں اور ايرانی لوگوں نےاس فيسٹيول كو بين الاقوامی سطح پر منعقد كرنے كوسراہتے ہو اسے جاری ركھنے كا مطالبہ كيا ہے۔
678464