قرآن كريم فرقہ واريت كی ترويج كو كفر كی سخت ترين قسم قرار ديتا ہے: اسلامی فقہ كی عالمی كونسل كےسيكرٹری جنرل

IQNA

قرآن كريم فرقہ واريت كی ترويج كو كفر كی سخت ترين قسم قرار ديتا ہے: اسلامی فقہ كی عالمی كونسل كےسيكرٹری جنرل

سياسی گروپ: اسلامی فقہ كی عالمی كونسل كے سيكرٹری جنرل آيت اللہ "سيد ابوالقاسم ديباجی" نے قرآن كريم كی تعليمات كی نظر میں فرقہ واريت كی ترويج كو كفر كی شديد ترين قسم قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی روزنامہ "القبس" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ سيد ابوالقاسم ديباجی نے كويت میں اپنے دفتر میں ايك پريس كانفرنس میں شيعوں اور اہل سنت كے متفقہ اصول و فروعات دين كی وضاحت كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
انہوں نے اس پريس كانفرنس میں قرآنی تعليمات كی نظر میں مسلمانوں كے درميان تفرقہ اور فرقہ واريت كی تبليغ كو كفر كی شديد ترين قسم قرار ديا ہے۔
آيت اللہ سيد ابوالقاسم ديباجی نے مزيد كہا كہ بعض گمراہ اور منحرف میڈيا مسلمانوں كے درميان اختلافات كو ہوا دينے اور ان كی صفوں میں انتشار پھيلانے كی غرض سے اسلامی مذاہب كے درميان اخلاقی فرعی مسائل كو پيش كرتے ہیں۔
678260