بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق المصطفی ورچوئل يونيورسٹی كے سربراہ حجۃ الاسلام "عطاران طوسی" نے قائد انقلاب اسلامی كے قم كے سفر كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ہم عرصہ دراز سے اس سفر كے منتظر تھے اور ہمیں اميد ہے كہ یہ سفر حوزہ اور المصطفی(ص) يونيورسٹی كی علمی حركت كے اميد كا باعث بنے گا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ حوزہ علمیہ كو جديد ٹيكنالوجی سے استفادہ كرتے ہوئے عالمی معاشرے كی ضرورتوں كو پورا كرنا چاہیے۔
حجۃ الاسلام عطاران طوسی نے كہا كہ قائد انقلاب اسلامی كا قم كا سفر كئی جديد پيغاموں كا حامل ہے اور قائد انقلاب اسلامی كی جديد اور ناب نظريات پر مشتمل ہے۔
انہوں نے كہا كہ قائد انقلاب اسلامی كا ايك اہم مطالبہ یہ ہے كہ حوزہ كو عالمی معاشرے كی موجودہ ضرورتوں كو پورا كرنا چاہیے۔
679032