ملت ايران كے حقيقی اقتدار كا راز ايثار و قربانی پر ايمان اور اللہ سے ارتباط ہے: قائد انقلاب اسلامی

IQNA

ملت ايران كے حقيقی اقتدار كا راز ايثار و قربانی پر ايمان اور اللہ سے ارتباط ہے: قائد انقلاب اسلامی

سياسی گروپ: قائد انقلاب اسلامی نے ايثار و قربانی پر ايمان اللہ كے ساتھ معاملے كو ملت ايران كے حقيقی اقتدار كا رمز قرار ديتے ہوئے اس بات پر زور ديا ہے كہ یہ عظيم ملت ان اقدار كے سائے میں عالمی استكبار كے ظلم وستم كے مقابلے میں اسی طرح مستحكم كھڑی رہے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےقائد انقلاب اسلامی كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قائد انقلاب اسلامی ايران حضرت آيت اللہ خامنہ ای نے ۲۰ اكتوبر كو صوبہ قم كے شہداء كے خاندان والوں، جانبازوں سے ملاقات كے دوران، شہادت پر اعتقاد، ايثار پر ايمان اور اللہ سے ارتباط كو ايرانی عوام كے اقتدار كا رمز قرار ديتے ہوئے فرمايا ہے كہ یہ عظيم ملت ان اقدار كے سائے میں عالمی استكبار كے ظلم وستم اور ناانصافيوں كے مقابلے میں مستحكم كھڑی رہے گی۔
قائد انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میںشہادت كو ايك عميق موضوع قرار ديتے ہوئے فرمايا كہ شہادت پر اعتقاد اور شہيدوں كی عظمت پر يقين ايك ملت كی شخصيت اور تشخص كا ايك گہرا معنوی عنصر ہے۔
انہوں نے لوگوں كے ايمان، دينی جذبات اور شجاعت اور شہداء كے عالی مقام خاندانوں كے صبرواستقامت كو ايرانی عوام كے لئے مسئلہ شہادت كا راہ حل قرار ديتے ہوئے فرمايا كہ ہمیں اس بنيادی نكتے پر توجہ دينی چاہیے كہ ايرانی عوام كسی فوجی اور تبليغی وسائل كے بغير كس طرح دوسری اقدام كے سامنے عزيز اور باعظمت ہے۔
679324