الازہر كے اسلامی تحقيقی اسمبلی كی طرف سے مصر كے قرآنی چھاپ خانوں كو انتباہ

IQNA

الازہر كے اسلامی تحقيقی اسمبلی كی طرف سے مصر كے قرآنی چھاپ خانوں كو انتباہ

سياسی گروپ: الازہر كی اسلامی تحقيقی اسمبلی نے مصر كے قرآن كريم كے چھاپ خانوں كو خبردار كيا ہے كہ اگر انہوں نےچھاپی غلطيوں پر مشتمل قرآنی نسخوں كو شائع كرنے كا اقدام كيا تو ان كے پرمٹ كو باطل كر ديا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ الازہر كی اسلامی تحقيقی اسمبلی نے اپنے حالیہ اجلاس میں كہا ہے قرآن كريم كے بعض شائع ہونے والے نسخوں كے صفحات میں غلطيوں نے باوجود بعض پبلشيكشنز نے انہیں دوبارہ شائع كرنے كا اقدام كيا ہے۔
الازہر تحقيقی اسمبلی كے ايك عہديدار نے كہا ہے كہ ابھی تك ان قرآنی نسخوں میں غلطيوں كے بارے میں بہت زيادہ شكايات كی گئی ہیں لہذا اس كے بعد اگر كسی پبليكشنز نےايسے نسخوں كو شائع كرنے كی كوشش كی تو ان كے پرمٹ كو باطل كر ديا جائے گا۔
678935