بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے فرانسيسی سركاری خبررساں ايجنسی "AFP" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فرانس كے شہر اسٹرسبورگ میں يورپی پارليمنٹ كے دفتر میں تقرير كرتے ہوئے بانكی مون نے كہا كہ افسوس سے كہنا پڑتا ہے كہ يورپی شہريوں كے درميان خوف و ہراس پھيلانے كے لئے ايك خطرناك سازش كی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ بعض افراد، مہاجروں پر يورپی ممالك كی اقدار پر توجہ نہ دينے كا الزام لگا رہے ہیں جبكہ اكثر مقامات پر خود یہی افراد ان اقدار كی پاسداری نہیں كرتے۔
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل نے كہا كہ اس وقت يورپ میں سب سے زيادہ حملوں كا شكار مسلمان مہاجر ہیں جو يورپ میں مقيم ہیں۔
679284