بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ISESCO كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كوالالمپور میں اسلامی ممالك كے وزراء تعليم كے پانچویں سيمينار كے دوران اور آيسسكو اور OIC كی علمی اور ثقافتی تعاون كی دائمی كمیٹی كے نمائندوں كی شركت سے اس سمجھوتے پر دستخط كیے گئے ہیں۔
اس سمجھوتے كے تحت یہ دونوں اسلامی آرگنائزيشنز ۲۰۱۰ء اور ۲۰۱۱ء كے دوران اسلامی ممالك میں علمی، ثقافتی منجملہ میڈيكل، فضائیہ، جديد ٹيكنالوجی،پانی كے ذخائر كی مينجمنٹ، زراعت اور ارتباطات كے علوم كے ميدان میں اپنی ۱۹ مشتركہ سرگرميوں كو عملی جامہ پہنائیں گی۔
آيسسكو كے خارجہ تعلقات كے انچارج "محمد الغماری" اور اسلامی ممالك كی علمی اور ثقافتی تعاون كی دائمی كمیٹی كےمشير "محمد علی ماحصار" نےاس سمجھوتے پر دستخط كیے ہیں۔
679242